پی آئی اے نجکاری کے بعد منافع بخش، عارف حبیب کا دعویٰ

عارف حبیب نے پی آئی اے کی نجکاری کے بعد پہلے سال میں منافع بخش ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پی آئی اے نجکاری کے بعد منافع بخش، عارف حبیب کا دعویٰ

کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت عارف حبیب نے کہا ہے کہ نجکاری کے بعد پی آئی اے پہلے ہی سال منافع بخش ادارہ بن جائے گا۔ صرف منافع بخش روٹس پر پروازیں چلائی جائیں گی۔

عارف حبیب نے بتایا کہ 66 فیصد حصص کی ادائیگی ہو چکی ہے جبکہ بقیہ 34 فیصد ایک سال میں ادا کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت ایک سال تک کسی بھی ملازم کو نہیں نکالا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے کے بیڑے میں 19 جہاز ہیں، جن کی تعداد آئندہ پانچ سالوں میں 60 تک بڑھائی جائے گی۔ ملازمین کی تعداد بھی بڑھائی جائے گی۔

عارف حبیب نے کہا کہ موجودہ بیڑے کے 4 سے 5 جہاز مرمت کے بعد دوبارہ سروس میں آئیں گے۔ اس سال مزید 5 نئے جہاز بھی شامل کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ عارف حبیب کنسورشیم نے حال ہی میں پی آئی اے کو خریدا ہے۔ ادارے کو منافع بخش بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں