لاہور میں 3 کروڑ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، دو ملزمان گرفتار

لاہور کے شادمان علاقے میں 3 کروڑ کی چوری کا ڈراپ سین، پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے دو ملزمان کو گرفتار کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور میں 3 کروڑ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، دو ملزمان گرفتار

لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) شادمان کے علاقے میں 3 کروڑ روپے کی چوری کا ڈراپ سین ہو گیا۔ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جن میں ایک گھریلو ملازمہ بھی شامل ہے۔

پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کو ضلع قصور سے جدید ٹیکنالوجی اور موبائل ٹریکنگ کی مدد سے حراست میں لیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی نے اے ایس پی گلبرگ کو ملزمان کی گرفتاری کا خصوصی ٹاسک دیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملازمہ گزشتہ ایک سال سے شادمان ٹو میں ایک گھر میں ملازمت کر رہی تھی۔ ملزمہ نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر 3 کروڑ مالیت کا سونا چوری کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

ایس پی اسد علی نے بتایا کہ پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان سے ایک کروڑ روپے نقدی، سونا، آئی فون اور لیپ ٹاپ برآمد کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ ملزمان کومل اور افروز کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے اور ایس پی ماڈل ٹاؤن نے ایس ایچ او شادمان اور ان کی ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں