علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ پر تہران میٹرو کا نیا ریکارڈ، لاکھوں کا ہجوم

ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ کے دوران تہران میٹرو نے 70 لاکھ مسافروں کا نیا ریکارڈ بنایا، عوامی ٹرانسپورٹ کی مؤثر انتظامات نے رش کو قابو میں رکھا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ پر تہران میٹرو کا نیا ریکارڈ، لاکھوں کا ہجوم

تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ کے دوران تہران میٹرو میں بے پناہ رش دیکھا گیا، جہاں 70 لاکھ سے زائد افراد نے سفر کیا۔

ہفتے کی شام ساڑھے پانچ بجے سے اتوار کی صبح سات بجے تک میٹرو سروس کے ذریعے لاکھوں مسافر مختلف اسٹیشنوں کے درمیان آمد و رفت کرتے رہے۔

حکام نے شہریوں کو نجی گاڑیوں کے بجائے میٹرو استعمال کرنے کی ہدایت دی تھی تاکہ ٹریفک دباؤ کم ہو اور عوام کو سہولت ملے۔

ایران کی میٹرو انتظامیہ نے اضافی ٹرینیں چلائیں اور عملے کی تعداد بڑھا دی تاکہ مسافروں کی رہنمائی اور سہولت کو یقینی بنایا جا سکے۔

واضح رہے کہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں ایران کے اعلیٰ حکام اور دنیا بھر کے نمائندے شریک ہوئے، لاکھوں لوگوں نے خراجِ عقیدت پیش کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں