عامر خان نے ممبئی میں اپنی دیرینہ دوست گوری اسپرٹ سے شادی کر لی۔ یہ شادی سادہ اور نجی تقریب میں منعقد ہوئی جس میں اہم شخصیات شریک ہوئیں۔
ممبئی: (رائیٹ ناؤ نیوز) بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان آج اپنی دیرینہ دوست گوری اسپرٹ کے ساتھ شادی کر رہے ہیں۔ یہ شادی ممبئی میں ان کی رہائش گاہ پر سادہ اور محدود انداز میں منعقد ہو رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق مون سون بارشوں کے باوجود عامر خان کے پالی ہل والے گھر میں تیاریاں مکمل ہیں۔ سجاوٹ اور مہمانوں کے استقبال کے انتظامات بھرپور انداز میں کیے گئے ہیں۔
تقریب میں معروف شخصیات کی آمد جاری ہے جن میں امبانی خاندان اور ہدایتکار اشوتوش گوواریکر شامل ہیں۔ شادی کی تقریب سادہ گھر پر رجسٹرڈ نکاح کی صورت میں ہو رہی ہے۔
شادی کو نجی رکھا گیا ہے، تقریباً 100 سے 150 قریبی عزیز و اقارب مدعو ہیں۔ عامر خان کے بچے اور گوری اسپرٹ کا بیٹا بھی اس موقع پر موجود ہیں۔
واضح رہے کہ عامر خان اور گوری اسپرٹ 25 سال سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔ عامر نے اپنی 60ویں سالگرہ پر اس رشتے کا اعلان کیا تھا۔















