لاہور میں 32 ویں ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل نمائش کا آغاز، عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کا مرکز۔ نمائش میں 2 ہزار عالمی برانڈز اور 425 کمپنیاں شریک۔
لاہور: (رائیٹ ناؤنیوز) 32 ویں ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل نمائش کا لاہور ایکسپو سینٹر میں شاندار آغاز ہوگیا۔ دنیا بھر سے صنعتکار، سرمایہ کار اور خریدار نمائش میں شریک ہیں۔
نمائش میں چین، ترکیہ، جرمنی، اٹلی، جاپان اور دیگر ممالک کے وفود موجود ہیں۔ 2 ہزار سے زائد عالمی برانڈز اور 425 سے زائد کمپنیاں شامل ہیں۔
ٹیکسٹائل ایشیا 2026 جدید مشینری اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ کا عالمی پلیٹ فارم بن چکی ہے۔ جدید مصنوعات اور برآمدات کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔
ایکو ٹیکسٹائل کانفرنس 2.0 میں گرین مینوفیکچرنگ اور قابلِ تجدید توانائی پر تبادلۂ خیال ہوگا۔ غیر ملکی نمائش کنندگان نے اس ایونٹ کو سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کے لئے مؤثر قرار دیا ہے۔
یاد رہے کہ چین سمیت مختلف ممالک کے سرمایہ کاروں نے پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت میں سرمایہ کاری کی گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے نمائش صنعتی ترقی کے نئے مواقع پیدا کر رہی ہے۔















