وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے حالیہ حکمت عملی سے خطے کو جنگ سے بچایا ہے، اور دنیا اس کی معترف ہے۔
سیالکوٹ: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے ہمیشہ ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے۔ آج دنیا پاکستان کو امن کے نام سے پہچان رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ حالات میں دانشمندانہ حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے خطے کو بڑی جنگ سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کی کامیابی کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ایران جنگ میں پاکستان کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر اپنی دفاعی صلاحیتوں کا بھرپور ثبوت دیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران پاکستان نے اہم معرکے سر کیے ہیں۔ ان کامیابیوں کو ملکی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ تعلیم کا اصل مقصد انسان کی فکری، اخلاقی اور عملی تربیت ہے۔ انہوں نے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔














