بھارتی وزیر اعظم مودی کو ایوارڈ دینے کی کہانی پر وزیر دفاع خواجہ آصف کا سخت ردعمل، ایوارڈز کو سستے اے آئی ماڈل کی پیداوار قرار دیا

وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی وزیر اعظم مودی کے ایوارڈ کو سستے اے آئی ماڈل کی پیداوار قرار دیتے ہوئے اسے شرمناک کہانی کہا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارتی وزیر اعظم مودی کو ایوارڈ دینے کی کہانی پر وزیر دفاع خواجہ آصف کا سخت ردعمل، ایوارڈز کو سستے اے آئی ماڈل کی پیداوار قرار دیا

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو دیے گئے ایوارڈ پر سخت ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈز من گھڑت اور شرمناک کہانی ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ مودی کے لیے تخلیق کیے گئے یہ ایوارڈز چند روز قبل ہی تیار کیے گئے تھے۔ ان کے سرٹیفکیٹس کسی سستے مصنوعی ذہانت (اے آئی) ماڈل کے ذریعے بنائے گئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرٹیفکیٹس میں واضح املا کی غلطیاں موجود تھیں۔ مودی ان ایوارڈز کے پہلے اور واحد وصول کنندہ بن گئے ہیں۔

خواجہ آصف نے مودی کی سستی شہرت کے حصول کی کوشش کو شرمناک قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم کی یہ کوشش بھارتی قوم کو شرمندہ کر گئی ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت کی بین الاقوامی سطح پر مقبولیت کا مسئلہ کئی بار موضوع بحث بن چکا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں