امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یومِ آزادی کی تقریب میں کہا کہ امریکا کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران اور وینزویلا پر فتح حاصل کی۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناؤنیوز) امریکا کے 250ویں یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکا اور نہ ہی آئندہ جھکے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا امن پسند ملک ہے، تاہم اپنی سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے کو برداشت نہیں کرے گا۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر امریکا کی سلامتی یا مفادات کو خطرہ لاحق ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے امریکا کو دنیا کا طاقتور ترین اور ترقی یافتہ ملک قرار دیا جبکہ کسی بھی دوسرے ملک نے امریکا سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔
انہوں نے ایرانی حوالے سے دعوی کیا کہ امریکا نے طاقتور ترین حملے کے ذریعے ایران کو ناکامی سے دوچار کیا۔ وینزویلا کے متعلق بھی ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے ایک ہی دن میں اسے شکست دی۔
ٹرمپ نے ملکی سیاست پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ مڈٹرم انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کامیاب ہوگی، خواہ مخالفین تسلیم کریں یا نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو درپیش اصل مسئلہ ٹیکس یا ضوابط نہیں بلکہ کمیونزم ہے۔
یاد رہے کہ امریکا کی قومی کامیابیاں دنیا کے لیے مثال بن چکی ہیں۔ ملک کے پاس دنیا کا سب سے منصفانہ اور پائیدار آئینی نظام موجود ہے۔ ٹرمپ نے خطاب کے اختتام پر کہا کہ امریکا اپنی طاقت، ترقی اور عالمی قیادت کو ہر قیمت پر برقرار رکھے گا۔













