شیف راحت علی کے انتقال سے پاکستان کی کوکنگ انڈسٹری میں گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ ان کے آسان تراکیب اور منفرد پکوان ہمیشہ یاد رہیں گے۔
کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان کی معروف شیف راحت علی انتقال کر گئیں۔ وہ لاکھوں ناظرین کی پسندیدہ شخصیت تھیں۔
ان کے آسان تراکیب اور منفرد پکوانوں نے گھریلو خواتین کے دل جیتے۔ ان کے کوکنگ شوز نے کھانا پکانے کو آسان بنایا اور نئے ذائقے متعارف کرائے۔
ان کی خوش اخلاقی اور دوستانہ انداز نے انہیں بے حد مقبول بنایا۔ ان کی بھانجی نے ان کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
مداحوں اور مختلف شعبوں کی شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
واضح رہے کہ مرحومہ کی صاحبزادی مائدہ راحت علی بھی ایک معروف شیف ہیں، جو امریکا میں مقیم ہیں۔















