قومی اسمبلی و سینیٹ کے اجلاس کل طلب، وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش ہوگا

قومی اسمبلی و سینیٹ کے اجلاس کل طلب کیے گئے ہیں جبکہ وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائے گا جس کی منظوری کے لیے پیپلز پارٹی نے گرین سگنل دے دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
قومی اسمبلی و سینیٹ کے اجلاس کل طلب، وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش ہوگا

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کل طلب کر لیے گئے ہیں، جبکہ سالانہ بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائے گا۔ صدر پاکستان نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر دونوں ایوانوں کا اجلاس طلب کیا ہے۔

اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے اور سینیٹ کا اجلاس کل سہ پہر 4 بجے ہوگا۔ وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور نے بتایا ہے کہ بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب قومی اسمبلی میں مالی سال 2026-27 کا بجٹ پیش کریں گے۔ انکم ٹیکس کا ہدف 9837 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے۔

پیپلز پارٹی نے بجٹ کی منظوری کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔ تکنیکی کمیٹیاں کچھ نکات پر مشاورت جاری رکھیں گی۔

یاد رہے کہ وفاقی بجٹ ہر سال جون میں پیش کیا جاتا ہے تاکہ مالی سال کے اہداف اور منصوبے طے کیے جا سکیں۔

دیگر متعلقہ خبریں