ماہرین کا کہنا ہے کہ الفانسو آم مینگو شیک کے لیے بہترین ہے، اس کی قدرتی مٹھاس اور کریمی ساخت شیک کو خاص بناتی ہیں۔
کراچی: (رائیٹ ناؤنیوز) گرمیوں کی آمد کے ساتھ ہی آموں کی خوشبو اور مٹھاس ہر طرف پھیل جاتی ہے۔ بازاروں اور گھروں میں مختلف اقسام کے آم اپنی رنگینی بکھیرنے لگتے ہیں۔
پاکستان میں آم کی کئی مشہور اقسام ہیں، جن میں دسہری، کیسر، چونسہ اور الفانسو شامل ہیں۔ الفانسو کو عام طور پر ‘الفنس’ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق الفانسو آم مینگو شیک کے لیے بہترین انتخاب ہے۔ اس کی گودے دار ساخت قدرتی طور پر کریمی ہوتی ہے اور مٹھاس دودھ میں گھل جاتی ہے۔
الفانسو آم کی خوشبو شیک کو خاص ذائقہ دیتی ہے اور اس کی مٹھاس میں اضافی چینی کی ضرورت نہیں ہوتی۔ الفانسو کے علاوہ کیسر اور دسہری آم بھی اچھے انتخاب ہیں۔
واضح رہے کہ ہر آم مینگو شیک کے لیے مناسب نہیں ہوتا۔ ماہرین کے مطابق صحیح آم کے انتخاب میں ہی بہترین شیک کا راز چھپا ہوتا ہے۔















