آئی ایم ایف کا جی ایس ٹی میں اضافہ، سولر پینلز اور الیکٹرک گاڑیاں مہنگی ہونے کا امکان

آئی ایم ایف کی جانب سے جی ایس ٹی میں ایک فیصد اضافہ کی تجویز سے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں اور سولر پینلز مہنگے ہو سکتے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آئی ایم ایف کا جی ایس ٹی میں اضافہ، سولر پینلز اور الیکٹرک گاڑیاں مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان کو مشورہ دیا ہے کہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کی شرح 18 فیصد سے بڑھا کر 19 فیصد کی جائے۔ اس اقدام کا مقصد ٹیکس ریونیو کو بڑھانا ہے۔

آئی ایم ایف کی اس تجویز پر پاکستانی حکام نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جی ایس ٹی میں اضافے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔ سولر پینلز اور الیکٹرک گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت بجٹ کی تیاریوں میں مختلف تجاویز پر غور کر رہی ہے۔ الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیوں پر جی ایس ٹی بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے۔ اس سے ان گاڑیوں کی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں۔

یہ تجویز آئی ایم ایف نے رواں مالی سال کے ٹیکس ہدف کے حصول میں ناکامی کے باعث پیش کی ہے۔ حکام کے مطابق ایک فیصد اضافہ سے 250 سے 300 ارب روپے اضافی محصولات حاصل ہو سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ آئی ایم ایف نے ایک اور تجویز میں کہا ہے کہ ہائبرڈ گاڑیوں پر جی ایس ٹی شرح بڑھا کر معیاری 18 فیصد کی جائے۔ یہ اقدام 2026 میں رعایتی پالیسی کے خاتمے کے باعث زیر غور ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں