افغان طالبان کے سینئر عہدیدار ذبیح اللہ امیری قاتلانہ حملے میں ہلاک، تحقیقات جاری

بدخشان میں طالبان کے محکمہ اطلاعات کے سربراہ ذبیح اللہ امیری مسلح افراد کے حملے میں جاں بحق، تحقیقات جاری ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
افغان طالبان کے سینئر عہدیدار ذبیح اللہ امیری قاتلانہ حملے میں ہلاک، تحقیقات جاری

کابل: (رائیٹ ناؤنیوز) بدخشان میں طالبان کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے سربراہ ذبیح اللہ امیری مسلح حملے میں جاں بحق ہو گئے۔ حملہ ضلع بہارک میں ہوا جب وہ اپنے دفتر جا رہے تھے۔ ان کے محافظ زخمی ہوئے ہیں۔

غیر ملکی رپورٹس کے مطابق، موٹر سائیکل پر سوار دو حملہ آوروں نے بہارک۔فیض آباد شاہراہ پر ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ امیری موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

بدخشان سکیورٹی کے ترجمان احسان اللہ کامکار نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک حملہ آور مارا گیا جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔

مقامی حکام نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ حملے کے محرکات کے بارے میں کوئی حتمی رائے قائم نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بدخشان میں ماضی میں بھی سکیورٹی واقعات ہوئے ہیں۔ طالبان مخالف گروہ افغانستان فریڈم فرنٹ نے حالیہ جھڑپوں کا دعویٰ کیا ہے لیکن حملہ ثابت نہیں ہو سکا۔

دیگر متعلقہ خبریں