ایران نے امریکی صدر ٹرمپ کے ردعمل کو غیر اہم قرار دے دیا۔ ایران نے امریکی مطالبات مسترد کرتے ہوئے مذاکرات کی تجویز دی ہے۔
تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایرانی سرکاری میڈیا نے کہا ہے کہ ایران کے جواب پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ردعمل کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ ان کے مطابق ایران کی منصوبہ بندی امریکی صدر کو خوش کرنے کے لیے نہیں کی جاتی۔
میڈیا نے مزید کہا کہ اگر ٹرمپ ایران کے جواب سے خوش نہیں ہیں تو یہ ایران کے حق میں بہتر ہے۔ ایرانی سکیورٹی ذرائع نے امریکی تجاویز کو ٹرمپ کے حد سے زیادہ مطالبات کے آگے ہتھیار ڈالنے کے مترادف قرار دیا ہے۔
ایرانی تجاویز میں امریکا کو جنگی نقصانات کے معاوضے کی ادائیگی اور آبنائے ہرمز پر ایران کی خودمختاری پر زور دیا گیا ہے۔ ایران نے جوہری معاملات پر آئندہ 30 روز میں مذاکرات کی تجویز دی ہے۔
تاہم ایران نے جوہری تنصیبات ختم کرنے کے امریکی مطالبے کو مسترد کر دیا ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
واضح رہے کہ ایران کا موقف ہے کہ ان کا یورینیم حاصل کرنے کا حق ہے، جبکہ امریکا نے اس کو روکنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔














