امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہ دینے کی دھمکی دی ہے، اور ممکنہ حملوں کا عندیہ دیا ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناؤنیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر دوبارہ حملے کرنے پڑ سکتے ہیں۔
ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر بیان میں کہا کہ ایران گزشتہ 47 سالوں سے دنیا کے ساتھ کھیل رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تاخیر کی یہ حکمت عملی اب مزید نہیں چلے گی۔
صدر ٹرمپ نے سابق امریکی صدر اوباما کو ایران کو طاقت فراہم کرنے کا الزام دیا۔ انہوں نے کہا کہ اوباما دور میں ایران کو اربوں ڈالر نقد بھیجے گئے، جس سے ایران نے استحکام حاصل کیا۔
ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے حال ہی میں 42 ہزار بےگناہ مظاہرین کو قتل کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو کمزور صدر کی صورت میں آسان شکار ملا۔
یاد رہے کہ امریکہ اور ایران کے تعلقات میں کشیدگی طویل عرصے سے جاری ہے۔ صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف سخت موقف اختیار کیا ہے۔














