روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ یوکرین تنازع اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے، ملاقات کی تیاری۔
ماسکو: (رائیٹ ناؤ نیوز) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین تنازع اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران تنازع بھی جلد ختم ہو جائے گا۔
روسی صدر نے مزید کہا کہ روس چین کے ساتھ اہم گیس اور تیل کے معاہدے کے قریب ہے۔ سلوواکیہ کے وزیراعظم نے بتایا کہ یوکرینی صدر زیلینسکی مجھ سے ملاقات کے لیے تیار ہیں، امن معاہدہ طے پانے پر ملاقات تیسرے ملک میں ہو سکتی ہے۔
روس اور یوکرین کے درمیان 9، 10 اور 11 مئی کو جنگ بندی رہے گی۔ ان دنوں میں دونوں ملکوں میں یومِ فتح کی تقریبات منعقد ہوں گی۔
روسی صدر نے امریکا کا شکریہ ادا کیا لیکن کہا کہ یہ روس اور یوکرین کا معاملہ ہے۔ انہوں نے بات چیت کی سہولت کاری کے لیے امریکا کی قدر کی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان 3 روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔ اس دوران ان ملکوں کے درمیان ایک ایک ہزار قیدیوں کا تبادلہ بھی ہوگا۔














