یو اے ای سے پاکستانی شہریوں کی بے دخلی کی خبریں بے بنیادہیں، وزارت داخلہ

وزارت داخلہ نے یو اے ای سے پاکستانی شہریوں کی بے دخلی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
یو اے ای سے پاکستانی شہریوں کی بے دخلی کی خبریں بے بنیاد، وزارت داخلہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) وزارتِ داخلہ نے یو اے ای سے پاکستانی شہریوں کی مبینہ بے دخلی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ خبریں بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا ہیں اور ان کا مقصد غلط فہمیاں پیدا کرنا ہے۔

وزارت نے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات سمیت کسی بھی ملک سے پاکستانی شہریوں کی بے دخلی مخصوص بنیادوں پر نہیں کی جا رہی ہے۔ اگر کسی کی واپسی ہوتی ہے تو وہ قوانین یا ویزا شرائط کے تحت ہوتی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہری بدستور یو اے ای اور دیگر ممالک میں ملازمت کے مواقع سے فائدہ اٹھا رہے ہیں اور اس حوالے سے کوئی امتیازی پالیسی نہیں ہے۔

وزارت نے مزید کہا کہ افواہیں اور جعلی خبریں من گھڑت ہیں اور مخصوص مقاصد کے تحت پھیلائی جا رہی ہیں تاکہ عوام کو گمراہ کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ بیرون ملک کسی مسئلے کی صورت میں دفترِ خارجہ متعلقہ ملک سے سفارتی سطح پر معاملہ اٹھاتا ہے تاکہ شہریوں کو ممکنہ مدد دی جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں