ایران کا یمن کو باب المندب بند کرنے کا اشارہ

ایران نے یمن کو آبنائے باب المندب بند کرنے کا اشارہ دیا ہے، جس سے امریکا کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کا یمن کو باب المندب بند کرنے کا اشارہ

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ ایران کی قومی سلامتی کمیٹی کے نائب چیئرمین علاء الدین بروجردی نے کہا ہے کہ یمن بھی آبنائے باب المندب کو بند کرکے امریکا کو دھچکا دینے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران کے حلیف یمنی، امریکا کے خلاف مزید کارروائیاں کرنے کے منتظر ہیں۔

علاء الدین نے مزید بتایا کہ آبنائے باب المندب کی جغرافیائی، تجارتی اور معاشی اہمیت آبنائے ہرمز سے کم نہیں ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ یہ بندش امریکا کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہے، جیسا کہ آبنائے ہرمز کی بندش سے ہوا۔

حکام کے مطابق، ابھی تک یمنیوں کی جانب سے کوئی اقدام نہیں کیا گیا ہے۔ علاء الدین نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ ایران کے جنگی منصوبے کا حصہ ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ آبنائے باب المندب، بحرِ ہند اور خلیج عدن سے آنے والے تجارتی جہازوں کے لیے اہم راستہ ہے۔ یہ راستہ یمن اور افریقی ممالک کے درمیان واقع ہے اور عالمی تجارتی راستوں میں شامل ہے۔

یاد رہے کہ آبنائے باب المندب کی بندش سے عالمی تیل کی ترسیل میں 12 فیصد کمی ہو سکتی ہے، جو عالمی معیشت پر گہرے اثرات ڈال سکتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں