امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پسندیدگی کی شرح مزید کم ہو کر 34 فیصد رہ گئی ہے، جو پہلے 36 فیصد تھی۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پسندیدگی کی شرح مزید گر کر 34 فیصد رہ گئی ہے۔
رائٹرز اور اپسوس کے حالیہ سروے میں بتایا گیا ہے کہ 15 سے 20 اپریل کے دوران ٹرمپ کی پسندیدگی 36 فیصد تھی، جو اب 2 فیصد کم ہو گئی ہے۔
یہ سروے ٹرمپ پر حملے سے قبل کیا گیا تھا، جب جنوری میں ان کی کارکردگی سے 47 فیصد ووٹر مطمئن تھے۔
28 فروری کو ایران پر حملے اور پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے نے ان کی ریٹنگ پر منفی اثر ڈالا، صرف 22 فیصد ووٹر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں سے مطمئن ہیں۔
یاد رہے کہ ریپبلکن ووٹرز میں 78 فیصد اب بھی ٹرمپ کی حمایت کرتے ہیں، جبکہ 34 فیصد آزاد ووٹر ڈیموکریٹک اور 20 فیصد ریپبلکن کے حامی ہیں۔













