صومالیہ کے قریب آئل ٹینکر Honour 25 پر قزاقوں کا قبضہ، 10 سے زائد پاکستانی عملہ یرغمال، حکومت سے فوری مدد کی اپیل۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) صومالیہ کے قریب بحری جہاز Honour 25 پر قزاقوں نے حملہ کرکے 10 سے زائد پاکستانی عملہ یرغمال بنا لیا ہے۔ ان میں کراچی کے افراد بھی شامل ہیں۔
مغویوں کے اہلخانہ نے حکومت سے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں اور حکومت سے تعاون کی امید رکھتے ہیں۔
شپنگ ذرائع کے مطابق، قزاقوں نے 21 اپریل کو جہاز پر حملہ کیا۔ یہ جہاز عمان سے فجیرہ جا رہا تھا جب اسے اغوا کیا گیا۔
متاثرہ خاندانوں نے بتایا کہ قزاقوں کے قبضے کے بعد سے رابطہ منقطع ہے۔ حکومت کی جانب سے تاحال کوئی مدد نہیں ملی۔ گورنر سندھ نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
واضح رہے کہ مغویوں میں امین شمس، سید کاشف، عمران اور حسین شامل ہیں، جن کے بچے والد کی واپسی کے منتظر ہیں۔















