ایران کی تحریری شرائط سامنے آگئیں، آبنائے ہرمز پر اہم نکات شامل

ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کو ایران کی تحریری شرائط سونپ دیں، جوہری پروگرام اور آبنائے ہرمز پر گفتگو ہوئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کی شرائط پاکستان کے حوالے

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کا دورہ کرتے ہوئے ایران کی تحریری شرائط پاکستان کے حکام کو سونپ دیں۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق شرائط میں ایران نے اپنے جوہری پروگرام اور آبنائے ہرمز کے متعلق اہم نکات بیان کیے ہیں۔ ایران نے اپنی سرخ لکیریں واضح کر دی ہیں۔

آبنائے ہرمز کے نئے ضوابط، ناکہ بندی کے خاتمے، معاوضے اور عدم جارحیت پر بھی بات کی گئی۔ عباس عراقچی نے پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

ذرائع کے مطابق عباس عراقچی مختصر دورے کے بعد روس روانہ ہو گئے۔ انہوں نے پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔

یاد رہے کہ عباس عراقچی نے اس سے قبل مسقط کا دورہ کیا اور عمانی قیادت سے ملاقات کی، جبکہ سعودی عرب اور قطر کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ بھی کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں