پاکستان کی ایران سے درآمدات میں 2 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 78 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کا رواں مالی سال بھی ایران سے درآمدات پر انحصار برقرار ہے۔ ذرائع کے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ایران سے درآمدات 78 کروڑ ڈالرز پر پہنچ گئیں۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ایران سے درآمدات 76 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تھیں۔
ذرائع نے بتایا کہ رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ایران سے درآمدات تقریباً 2 فیصد بڑھیں۔ پاکستان اور ایران دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالرز تک بڑھانے پر اتفاق کرچکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ایران سے پاکستان کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال 18 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔ مالی سال 2024 سے 2025 میں ایران سے درآمدات ایک ارب 22 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز تھیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مسلسل 3 مالی سال ایران کیلئے پاکستانی برآمدات صفر رہیں تھیں۔ امریکی پابندیوں کے باعث بینکنگ چینلز کا نہ ہونا برآمدات صفر رہنے کی بڑی وجہ تھی۔
اس پیشرفت سے مشرقِ وسطیٰ میں تیل کی سپلائی میں خلل کے خدشات کم ہوئے ہیں۔ جس کے نتیجے میں تیل کی قیمتیں نیچے آئیں جبکہ دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں کو سہارا ملا۔














