خلیجی شپمنٹس پر بڑا ریلیف، برآمد کنندگان کا مالی دباؤ کم

کراچی میں وفاقی وزیر نے خلیجی ممالک کو جانے والی شپمنٹس پر اسٹوریج چارجز میں رعایت کا اعلان کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی: خلیجی ممالک کو شپمنٹس پر رعایت

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار نے خلیجی ممالک جانے والی تاخیری شپمنٹس پر برآمد کنندگان کو خصوصی رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی وزیر کے مطابق کے پی ٹی ٹرمینلز پر اسٹوریج چارجز میں 25 سے 50 فیصد تک کمی کی گئی ہے، جس سے برآمد کنندگان کو خصوصی رعایت ملے گی۔

جنید انوار نے کہا کہ بندرگاہوں پر پھنسے کنٹینرز کارگو پر بھی ریلیف دیا جا رہا ہے، مالی دباؤ کم کرکے برآمدات کو سہارا دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کے جی ٹی ایل پر یکم سے 20 مارچ تک 50 فیصد اسٹوریج چارجز معاف ہوں گے جبکہ ایس اے پی ٹی پر 11 سے 31 مارچ تک 25 فیصد کمی ہوگی۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر نے چیئرمین کے پی ٹی ریئر ایڈمرل شاہد احمد کی کاوشوں کی تعریف کی اور کہا کہ بندرگاہی نظام کو تجارتی تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کی ضرورت ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں