کراچی میں ریڈ لائن منصوبہ شہریوں کے لئے عذاب بن گیا

کراچی میں ریڈ لائن منصوبہ شہریوں کے لیے مشکلات کا باعث بن رہا ہے، منعم ظفر کی تشویش۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی میں ریڈ لائن منصوبہ شہری عذاب

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ یونیورسٹی روڈ پر ریڈ لائن منصوبہ شہریوں کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے۔

منعم ظفر نے بتایا کہ 2016 میں شروع ہونے والے منصوبے پر کروڑوں ڈالر خرچ ہو چکے ہیں، جو 2023 میں مکمل ہونا تھا، لیکن اب 2026 کی ڈیڈ لائن بھی مشکوک ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے باعث تعلیمی و تجارتی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں اور چار مزدور اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

یاد رہے کہ بی آر ٹی کے ساتھ کے فور منصوبے کی آگمنٹیشن بھی مکمل نہیں ہو سکی ہے اور کراچی میں بدانتظامی کی وجہ سے شہری پریشان ہیں۔

منعم ظفر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہر سے کچرا اٹھانے کا انتظام کیا جائے اور ریڈ لائن منصوبے کی لاگت کے بارے میں وضاحت دی جائے۔

دیگر متعلقہ خبریں