روس کا یوکرینی فوجی تنصیبات پر 6 بڑے حملوں کا دعویٰ

روس نے یوکرینی فوجی تنصیبات پر 6 بڑے حملے کیے، جنگ کی شدت میں اضافہ۔ صدر زیلنسکی نے روسی قبضے کے دعوے کو مسترد کر دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
روس کے 6 حملے، یوکرین میں جنگ کی شدت

ماسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) روس اور یوکرین کے درمیان جنگ میں شدت آ گئی ہے۔ روس نے یوکرینی فوجی تنصیبات پر 6 بڑے حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔

روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ان حملوں میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں اور ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔ یوکرین کے ایندھن، توانائی اور فوجی ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق روسی حملوں میں 6 یوکرینی شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ روس نے لوہانسک ریجن پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

صدر زیلنسکی نے لوہانسک پر روسی قبضے کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔ یوکرینی فوج کی جانب سے بھی روسی ٹھکانوں پر جوابی کارروائیاں کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ یورپی یونین نے یوکرین کے لیے 90 ارب یورو قرض کی منظوری دے دی ہے۔ یہ اقدام یوکرین کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں