امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے دورہ پاکستان پر میمز کی بھرمار

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے دورہ پاکستان پر سوشل میڈیا میمز سے بھر گیا۔ آرٹی فیشل انٹیلی جنس سے بنی میمز نے دورے کو دلچسپ بنا دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے دورہ پاکستان پر میمز کی بھرمار

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے دورہ پاکستان کے دوران سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز کی بھرمار ہوگئی۔ آرٹی فیشل انٹیلی جنس سے بنی یہ میمز دورے کو مزید دلچسپ بنا رہی ہیں۔

اسلام آباد میں جہاں امریکا ایران مذاکرات جاری تھے، وہاں سوشل میڈیا صارفین اپنی موج مستی میں مصروف تھے۔ ایک صارف نے جے ڈی وینس کی پاکستان پہنچنے پر پریشانی کے عالم میں موبائل دیکھنے کی تصویر شیئر کی۔

صارفین نے مختلف دلچسپ تصاویر میں جے ڈی وینس کو جی آیاں نوں کے میسج کے ساتھ ہار پہنے، کرتے اور دھوتی میں کھسہ پہنے دکھایا۔ مزید برآں، ٹریفک پولیس کے ساتھ چالان نہ کرنے کی منتیں کرتے ویڈیو بھی مقبول ہوئی۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے جے ڈی وینس کو کراچی کی بارش میں موٹرسائیکل کھینچتے اور لذیذ پاکستانی کھانے کھاتے دکھایا۔ یہ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب دیکھی جارہی ہیں۔

یاد رہے کہ جے ڈی وینس کے دورے کے دوران ان کی مختلف سرگرمیاں سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، اور صارفین ان کا خوب مزہ لے رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں