حماس کا اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کا خیر مقدم

حماس نے اسلام آباد میں ہونے والے امریکا ایران مذاکرات کا خیر مقدم کیا ہے، جو مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کا باعث بن سکتے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حماس، اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کا خیر مقدم

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حماس نے اسلام آباد میں جاری امریکا اور ایران کے مذاکرات کا خیر مقدم کیا ہے۔

حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ ان مذاکرات کی کامیابی کے منتظر ہیں، جن سے مشرق وسطیٰ اور خطے میں امن و استحکام آئے گا۔ یہ بات چیت عرب اور اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد کا باعث بن سکتی ہیں۔

ایران کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات کے لیے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی وفد پاکستان پہنچ چکا ہے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈمارشل عاصم منیر نے وفد کا استقبال کیا۔

امریکی وفد کی قیادت نائب صدر جے ڈی وینس کر رہے ہیں، جن کے ساتھ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ رات گئے ایرانی اسپیکر قالیباف کی سربراہی میں ایران کا اعلیٰ سطحی وفد پاکستان پہنچا، جس میں وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی شامل ہیں۔ امریکا اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات آج اسلام آباد میں ہوں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں