کراچی، 2026 کی پہلی سہ ماہی میں 134 شہری قتل

کراچی میں 2026 کی پہلی سہ ماہی میں 134 افراد قتل ہوئے اور 14 ہزار جرائم کی وارداتیں ہوئیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی، 2026 کی پہلی سہ ماہی میں 134 شہری قتل

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) 2026 کی پہلی سہ ماہی میں کراچی میں جرائم کی 14 ہزار سے زائد وارداتیں ہوئیں۔ ان وارداتوں میں 134 افراد قتل جبکہ 10 ہزار سے زائد موٹرسائیکلیں چوری اور چھین لی گئیں۔

سی پی ایل سی کی رپورٹ کے مطابق شہریوں کی کروڑوں روپے مالیت کی 478 گاڑیاں اور 10 ہزار 154 موٹرسائیکلیں چوری یا چھینی گئیں۔ اس دوران 3 ہزار 943 موبائل فون بھی چھینے گئے۔

حکام کے مطابق 3 ماہ میں بھتہ طلب کرنے کے 52 واقعات بھی سامنے آئے۔ مارچ میں 17 گاڑیاں چھینی گئیں جبکہ 140 گاڑیاں چوری ہوئیں۔ اس کے علاوہ 440 موٹرسائیکلیں چھینی گئیں اور 3 ہزار 27 چوری کی گئیں۔

جرائم کی بڑھتی شرح نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ عوامی حلقوں نے حکومت سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں آئی جی سندھ نے کراچی میں جرائم کی شرح کو لندن اور نیویارک سے کم قرار دیا تھا، لیکن رپورٹ ظاہر کرتی ہے کہ جرائم کا سلسلہ جاری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں