بیڈمنٹن کی عالمی فیڈریشن نے مصنوعی شٹل کاک کے استعمال کی منظوری دی ہے، روایتی پروں کی قلت کے باعث۔
لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بیڈمنٹن کی عالمی گورننگ باڈی نے پرندوں کے پروں سے بننے والے شٹل کاک کی کمی کے باعث منتخب ٹورنامنٹس میں مصنوعی شٹل کاک کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برڈ فلو، بیڈمنٹن کی مقبولیت اور چین میں خنزیر کے گوشت کے استعمال میں اضافے کی وجہ سے بطخ اور ہنس کے پروں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
چین، جو شٹل کاک بنانے والا سب سے بڑا ملک ہے، وہاں پولٹری کی پیداوار مختلف بیماریوں کے باعث متاثر ہوئی ہے۔
عالمی فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ گریڈ تھری اور جونیئر انٹرنیشنل مقابلوں میں مصنوعی شٹل کاک کا تجرباتی استعمال ہوگا۔
یاد رہے کہ روایتی شٹل کاک 16 پروں سے تیار ہوتی ہے، جو ایک ہی پرندے کے بازو سے لیے جاتے ہیں تاکہ اس کی پرواز اور گھومنے کی خصوصیات برقرار رہیں۔















