وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، مذاکرات پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور مذاکرات پر تبادلہ خیال ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وفاقی وزیر داخلہ، امریکی سفیر سے ملاقات میں مذاکرات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی، جس میں پاکستان کے مضبوط سفارتی کردار کی تعریف کی گئی۔

ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی اور جنگ بندی کا خیر مقدم بھی کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اسلام آباد میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی، محسن نقوی نے کہا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ہمارے خصوصی مہمان ہوں گے۔

تمام غیر ملکی مہمانوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا جامع پلان مرتب کیا گیا ہے۔ امریکی سفیر نے پاکستان کے مخلصانہ کردار کو سراہا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات میں یہ ملاقات اہمیت کی حامل سمجھی جا رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں