ایرانی وفد آج اسلام آباد پہنچ رہا ہے

ایرانی وفد آج اسلام آباد پہنچ رہا ہے، اسرائیلی خلاف ورزیوں کے باعث مذاکرات پر شکوک و شبہات۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایرانی وفد، اسلام آباد میں مذاکرات کے لیے آج پہنچ رہا ہے

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان میں ایران کے سفیر نے بتایا ہے کہ ایرانی وفد آج رات اسلام آباد پہنچ رہا ہے، جہاں وہ مذاکرات میں حصہ لے گا۔

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے ایکس پر بیان جاری کیا کہ اسرائیلی حکومت کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ایران میں مذاکرات کے حوالہ سے شکوک و شبہات پیدا کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی اقدامات کے باوجود وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر ایرانی وفد 10 نکاتی ایجنڈے پر سنجیدہ مذاکرات کے لیے پہنچ رہا ہے۔

سفیر نے وفد کے اراکین کی تفصیلات نہیں بتائیں۔ تاہم، امریکہ نے بھی اپنی مذاکراتی ٹیم اسلام آباد بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے کہ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری نے بتایا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم میں نائب صدر جے ڈی وینس اور دیگر شامل ہوں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں