امریکی نائب صدر کا ایران پر پابندیاں کم کرنے کا عندیہ، لبنان سیز فائر کا حصہ نہیں

نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے ایران پر پابندیاں کم کرنے کا عندیہ دیا، لبنان سیز فائر کا حصہ نہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران پر پابندیاں کم کرنے کا عندیہ، لبنان سیز فائر کا حصہ نہیں

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے ایران پر پابندیاں کم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات اسی ہفتے شروع ہورہے ہیں اور ایران کی جانب سے 10 نکاتی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔

جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ لبنان پر حملےروکنا کبھی بھی سیز فائر معاہدے کا حصہ نہیں تھے۔ ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کا وعدہ کیا ہے اور جنگ بندی کا تعلق ایران سے ہے۔ زمینی حقیقت یہ ہے کہ ہم بات چیت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگ بندی کے لئے ہم نے ایک ٹیم کی طرح کام کیا۔ مارکو روبیو سمیت تمام ارکان نے اچھا کام کیا۔ ایران کسی صورت جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔ امریکا نے پاکستان کے ذریعے ایران سے مذاکرات کیے۔

امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیلیوں نے لبنان میں خود کو چیک کرنے کی پیشکش کی ہے۔ ایران کو اگلا اقدام کرنا ہے، ورنہ ٹرمپ کے پاس آپشن ہے کہ وہ جنگ میں واپس جائے۔

واضح رہے کہ ایران نے سودے بازی کی تو سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔ ایران کو سنجیدگی سے مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے، جے ڈی وینس نے کہا۔

دیگر متعلقہ خبریں