رمشا خان اور خوشحال خان، خفیہ شادی کی خبریں وائرل

رمشا خان اور خوشحال خان کی خفیہ شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل، مداح تصدیق کے منتظر۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
رمشا خان اور خوشحال خان، خفیہ شادی کی خبریں وائرل

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اداکارہ رمشا خان اور اداکار خوشحال خان کے بارے میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ انہوں نے ایک سادہ تقریب میں نکاح کر لیا ہے۔ تاہم، ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

رمشا خان اور خوشحال خان پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف نام ہیں۔ دونوں اداکاروں کی جوڑی نے کئی مشہور ڈراموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے، جس کے بعد ان کے مداح انہیں حقیقی زندگی میں بھی جوڑی کے طور پر دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

دونوں نے مقبول ڈراموں ‘دنیہاپور’ اور ‘بریانی’ میں ایک ساتھ کام کیا، جس کے بعد ان کی جوڑی کو خوب سراہا گیا۔ مداحوں کا ماننا ہے کہ ان کے درمیان کیمسٹری حقیقی زندگی میں بھی موجود ہے۔

سوشل میڈیا پر حالیہ خبریں وائرل ہوئی ہیں کہ رمشا خان اور خوشحال خان نے خفیہ شادی کر لی ہے۔ مداح اس خبر کی تصدیق کا انتظار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ رمشا خان اور خوشحال خان اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کم ہی بات کرتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کی نجی زندگی کے بارے میں قیاس آرائیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں