جیریز گروپ نے پاکستان میں سینٹرم ایئر متعارف کرانے کا اعلان کیا، جس سے وسطی ایشیا کے فضائی روابط کو فروغ ملے گا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جیریز گروپ نے پاکستان میں نئی انٹرنیشنل ایئر لائن سینٹرم ایئر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے تحت پاکستان اور وسطی ایشیا کے درمیان فضائی روابط کو فروغ دیا جائے گا۔
سینٹرم ایئر کا فلائٹ آپریشن 21 اپریل سے شروع ہوگا اور ابتدائی طور پر لاہور سے تاشقند کے لیے براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی۔ اس سے پاکستانی مسافروں کو تاشقند کے ذریعے دنیا کے مختلف اہم مقامات تک رسائی ملے گی۔
لاہور میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں ایوی ایشن اور ٹریول سیکٹر کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں روٹ نیٹ ورک اور مستقبل کے منصوبے بھی پیش کیے گئے۔ جیریز گروپ کے مطابق سینٹرم ایئر مسافروں کو کم لاگت اور بہتر سہولیات فراہم کرے گی۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ لاہور سے تاشقند پروازوں کے آغاز سے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارتی اور سیاحتی روابط کو تقویت ملے گی۔ اس سے خطے میں فضائی سفر کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔
واضح رہے کہ جیریز گروپ کی یہ پیش رفت پاکستان کی انٹرنیشنل ایوی ایشن میں اہم اضافہ ثابت ہوگی اور اس سے علاقائی تعاون میں بھی بہتری آئے گی۔















