اسحاق ڈار ایک اہم سفارتی تقریب میں گر کر زخمی ہو گئے، کندھے میں ہئیر لائن فریکچر کی تصدیق ہوئی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک اہم سفارتی تقریب کے دوران گر کر زخمی ہو گئے۔ اس حادثے کے باوجود انہوں نے دن بھر کی تمام سرکاری ذمہ داریاں جاری رکھیں۔
اسحاق ڈار مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی کے استقبال کے دوران پھسل کر گر گئے، جس کے نتیجے میں ان کے کندھے پر چوٹ آئی۔ خاندان کے اصرار پر طبی معائنہ کروایا گیا، جس میں ہئیر لائن فریکچر کی تصدیق ہوئی۔
نائب وزیر اعظم کے صاحبزادے علی ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بتایا کہ چوٹ کے باوجود اسحاق ڈار نے دن بھر اہم سفارتی ملاقاتیں مکمل کیں۔
ذرائع کے مطابق، اسحاق ڈار کی جانب سے اہم سفارتی سرگرمیاں بغیر کسی تعطل کے جاری رہیں، جسے حکومتی حلقوں میں ذمہ دارانہ طرز عمل قرار دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ اس حادثے کے باوجود اسحاق ڈار نے اپنی ذمہ داریوں کو بہترین طریقے سے نبھایا، جسے عوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔















