این ایف سی ایوارڈ، خیبر پختونخوا کے ساتھ ناانصافی پر اسد قیصر کا اظہار تشویش

این ایف سی ایوارڈ میں خیبر پختونخوا کے ساتھ ناانصافی پر اسد قیصر نے تشویش کا اظہار کیا ہے، کہتے ہیں کہ یہ عمل صوبے کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
این ایف سی ایوارڈ، خیبر پختونخوا کے ساتھ ناانصافی پر اسد قیصر کا اظہار تشویش

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ میں خیبر پختونخوا کے ساتھ ناانصافی کی جا رہی ہے، جو کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2010 کا این ایف سی ایوارڈ 1998 کی مردم شماری کی بنیاد پر ترتیب دیا گیا تھا۔ اس کے باعث تیزی سے بڑھتی آبادی کے باوجود خیبر پختونخوا کو مکمل اور جائز حصہ نہیں مل سکا۔

اسد قیصر کے مطابق 2018 میں فاٹا کے انضمام کے بعد خیبر پختونخوا کا رقبہ 13 فیصد اور آبادی 17.3 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ ان تبدیلیوں کے باوجود 2026 میں بھی صوبے کو اس کا حق نہ دینا تشویش ناک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ صوبے کے عوام نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، وفاق کی ذمہ داری ہے کہ انصاف کرے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام کی قربانیاں اور این ایف سی ایوارڈ میں ان کے ساتھ زیادتی قومی یکجہتی کے تقاضوں کے بھی منافی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں