ایران اور حزب اللہ کے حملوں سے اسرائیل پر عسکری دباؤ بڑھ رہا ہے، جس سے فوجی استعداد پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔
یروشلم: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران اور حزب اللہ کے حملوں کے بعد اسرائیل پر عسکری دباؤ بڑھنے کی اطلاعات ہیں، جس سے اسرائیلی فوجی استعداد پر سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔
حزب اللہ نے مختصر عرصے میں اسرائیل کے 29 میرکاوا ٹینک تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جن میں 8 ٹینک ایک کارروائی میں نشانہ بنے۔
اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال ضمیر نے کابینہ کے سامنے 10 سنگین خطرات اٹھائے ہیں، جن میں فوجیوں کی کمی اور جنگی وسائل پر دباؤ شامل ہیں۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ لڑائی جاری رہی تو اسرائیل کے فضائی دفاع کےمیزائل انٹرسیپٹر ذخائر مارچ کے اختتام تک ختم ہو سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ایال ضمیر کے مبینہ 10 خطرات کی مکمل تفصیلات منظر عام پر نہیں آئیں، لیکن افرادی قوت کی کمی اور جنگی ذخائر پر دباؤ بنیادی خدشات ہیں۔












