حج 2026 کے لیے عازمین کو پاک حج ایپ پر میڈیکل فارم بھرنا لازمی قرار دے دیا

حج 2026 کے لیے عازمین کو پاک حج ایپ پر میڈیکل فارم بھرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، وزارت مذہبی امور نے میڈیکل سوالنامہ جاری کر دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد، عازمین کے لیے پاک حج ایپ پر میڈیکل فارم لازمی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حج 2026 کے لیے عازمین کو پاک حج ایپ پر میڈیکل فارم بھرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ وزارت مذہبی امور نے میڈیکل سوالنامہ جاری کر دیا ہے۔

ترجمان وزارت کے مطابق، سوالنامہ جمعہ تک مکمل کرنا ہوگا جس میں امراض کے بارے میں ہاں یا ناں میں جواب دینا ہوگا۔ یہ سوالنامہ عازمین کو طبی سہولیات کی فراہمی میں مددگار ثابت ہوگا۔

سوالنامہ میں بلڈ پریشر، امراض قلب، شوگر، دمہ، گنٹھیا اور تھائی رائیڈ کے بارے میں معلومات طلب کی گئی ہیں۔ پاک حج ایپ پر حج ویزا پرنٹ کرنے کا لنک بھی دستیاب ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ایپ پر حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے اور مرحلہ وار نئی معلومات شامل کی جارہی ہیں۔ عازمین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اعلانات کے لیے ایپ کو ملاحظہ کرتے رہیں۔

واضح رہے کہ پاک حج ایپ عازمین کے لیے معلوماتی سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے جس سے حج کے تجربے کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں