گلگت بلتستان میں 4 روزہ ورکنگ ویک کا نوٹیفکیشن جاری، سرکاری دفاتر پیر سے جمعرات تک کھلیں گے، ملازمین کو 3 دن کی چھٹی ملے گی۔
گلگت بلتستان: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ انتظامی امور کو مؤثر بنانے کے لیے گلگت بلتستان میں 4 روزہ ورکنگ ویک کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ یہ فیصلہ وفاق کی پالیسی کے تحت کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، گلگت بلتستان حکومت نے 4 دن کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے تحت سرکاری دفاتر پیر سے جمعرات تک کھلے رہیں گے۔
نئے اوقات کار کے مطابق، گلگت بلتستان میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ سرکاری ملازمین کو ہفتے میں 3 دن تعطیلات ملیں گی۔
اس پالیسی کا مقصد خطے میں جاری جنگ اور اس کے اثرات کو کم کرنا ہے۔ توانائی اور فیول کی بچت کے لیے ایک ماہ کے لیے ہائبرڈ ورکنگ ماڈل نافذ کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ پر بھی غور کیا جارہا ہے تاکہ موجودہ حالات میں بہتری لائی جا سکے۔















