بلوچستان، 27 مارچ کو ٹرین سروس معطل

پاکستان ریلویز نے 27 مارچ کو بلوچستان میں فنی وجوہات کے باعث ٹرین سروس معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بلوچستان، 27 مارچ کو ٹرین سروس معطل

کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان ریلویز نے 27 مارچ کو بلوچستان میں ٹرین سروس معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ریلوے حکام نے بتایا کہ فنی وجوہات اور ٹریک کی مرمت کی وجہ سے ٹرین سروس معطل رہے گی۔

حکام نے کہا ہے کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس روانہ نہیں ہوگی، جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد سے واپس کیا جائے گا۔

ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل اور چمن کے لیے چمن پسنجر ٹرین پہلے ہی معطل ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں ٹرین سروس کی معطلی کی وجوہات میں فنی مشکلات اور ٹریک کی مرمت شامل ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں