سندھ حکومت نے کراچی میں ڈرائیو ان سینیما بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ شہریوں کو تفریح فراہم کی جا سکے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سندھ حکومت نے کراچی میں شہریوں کی تفریح کے لیے دوبارہ ڈرائیو ان سینیما بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سید ذوالفقار علی شاہ کی زیر صدارت ثقافتی و سیاحتی اجلاس میں اس کا اعلان کیا گیا۔ اجلاس میں کفایت شعاری مہم کے بعد اہم اقدامات کرنے کا عزم کیا گیا، جن میں کراچی سے سکھر تک ٹرین سفاری اور مختلف آرٹس کونسلز کی بحالی شامل ہیں۔
سندھ حکومت نے گورکھ ہل اسٹیشن پر فیسٹیول اور دیگر عوامی مقامات پر سہولتوں کی فراہمی کا بھی عندیہ دیا ہے۔ اس کے علاوہ کینجھر جھیل پر فیری سروس اور واٹر اسپورٹس سروسز شروع کرنے کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔















