اسحاق ڈار نے اماراتی ہم منصب سے رابطہ کر کے علاقائی کشیدگی میں کمی اور سفارتکاری کے ذریعے مسائل کے حل پر زور دیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے اماراتی ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید النیہان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس دوران علاقائی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ اسحاق ڈار نے کشیدگی میں فوری کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سفارتکاری ہی آگے بڑھنے کا واحد قابل عمل راستہ ہے۔
دونوں رہنماؤں نے امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیا اور بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات میں تین پاکستانی شہریوں سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے عید کی مبارکباد کا تبادلہ کیا اور قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔












