ٹرمپ کا جاپانی وزیراعظم سے آبنائے ہرمز کے تحفظ میں تعاون کا مطالبہ

امریکی صدر نے جاپانی وزیراعظم سے آبنائے ہرمز کے تحفظ میں تعاون کا مطالبہ کیا، ایران جنگ پر تبادلہ خیال ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ کا جاپانی وزیراعظم سے آبنائے ہرمز کے تحفظ میں تعاون کا مطالبہ

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جاپان کی نو منتخب وزیراعظم سانے تاکائیچی نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی، جس میں ایران جنگ پر تبادلہ خیال ہوا۔ ٹرمپ نے جاپانی وزیراعظم سے ایران جنگ میں زیادہ فعال کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

وزیراعظم سانے تاکائیچی نے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے ایران کو روکنا ضروری ہے، ورنہ اس کے اثرات عالمی معیشت پر پڑیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ جاپان نے ایران سے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملے روکنے کی اپیل کی ہے۔

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران کی عسکری صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور جنگ طے شدہ منصوبے سے زیادہ تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔

ملاقات کے بعد ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاپان سے آبنائے ہرمز جیسے اہم بحری راستے کے تحفظ میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے جاپان کی تیل کی ضروریات کے پیش نظر اس بحری راستے کی اہمیت پر زور دیا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کسی کی مدد کا محتاج نہیں اور ضرورت پڑنے پر خود بھی اقدامات کرسکتا ہے۔ انہوں نے بعض اتحادی ممالک پر ہچکچاہٹ پر تنقید بھی کی۔

دیگر متعلقہ خبریں