پنجاب حکومت نے لاہور کے روڈز اور سٹریٹس کے قدیمی نام بحال کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے، ساتھ ہی قدیمی عمارتوں کی بحالی کے منصوبے بھی پیش کیے گئے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب حکومت نے لاہور میں روڈز اور سٹریٹس کے قدیمی نام بحال کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔ نواز شریف اور مریم نواز کی زیرصدارت لاہور ہیرٹیج ایریاز ریویول اجلاس میں قدیمی عمارتوں کی بحالی کے منصوبے پیش کیے گئے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری کالجز کے آگے سے ‘یونیورسٹی’ کا لاحقہ ہٹا کر پرانے نام بحال کیے جائیں گے۔ ٹولنٹن مارکیٹ کے عقب میں کانوونٹ گارڈن اور ایوری تھنگ آرگینک کیفے بنانے پر بھی اتفاق ہوا۔
شاہ عالم گیٹ سے رنگ محل چوک کو پیدل گزرگاہ میں تبدیل کرنے اور آٹھ قدیمی گزرگاہوں کی بحالی کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ مریم زمانی مسجد اور دیگر تاریخی عمارتوں کی بحالی پر بھی اتفاق ہوا۔
شاہی قلعہ کی فصیل کو قدیمی حالت میں بحال کرنے اور والڈ سٹی کے ارد گرد بدرویں کی بحالی پر غور کیا گیا۔ نیلا گنبد میں انڈر گراؤنڈ پارکنگ اور تاریخی عمارتوں کی بحالی پر بھی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔















