خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کی آئینی مدت ختم ہونے پر بلدیاتی نظام تحلیل ہوگیا، متبادل نظام کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کی چار سالہ آئینی مدت مکمل ہونے پر صوبے میں بلدیاتی نظام تحلیل ہوگیا ہے۔ آئینی مدت کے خاتمے کے بعد متبادل نظام کے بارے میں تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکا۔
15 مارچ 2022 کو میئرز اور تحصیل چیئرمینوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ حکومت نے ابھی تک بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات کی تفویض کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں پہلے مرحلے کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کی مدت ختم ہوچکی ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں منتخب نمائندوں کی مدت جون میں ختم ہوگی۔
بلدیاتی نمائندوں کی مدت مکمل ہونے کے حوالے سے کل ایک اعلامیہ جاری ہونے کی امید کی جا رہی ہے۔















