ایران نے آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد 27 امریکی اڈوں پر حملے کیے، جس سے خطے میں کشیدگی کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایرانی پاسداران انقلاب نے مشرق وسطیٰ میں موجود 27 امریکی اڈوں پر حملے کیے ہیں۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ان حملوں کا مقصد امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حالیہ بمباری کا جواب دینا ہے۔ آئی آر جی سی نے اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر وسیع پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔
بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 27 امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ اسرائیل کے تل نوف ایئربیس، تل ابیب میں واقع اسرائیلی فوج کے کمانڈ ہیڈکوارٹرز اور ایک بڑے دفاعی صنعتی کمپلیکس پر بھی حملے کیے گئے۔
آئی آر جی سی نے مزید خبردار کیا کہ ایرانی افواج انتقام کا ایک مختلف اور سخت قدم اٹھائیں گی۔ ایران کے جوابی حملے سے خطے میں مزید کشیدگی کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔














