ایشوریا کے 400 کلو زیورات کی حفاظت پر 5 گارڈز مامور

نامور ڈیزائنر نیتا نے انکشاف کیا کہ ایشوریا رائے کے 400 کلو زیورات کی حفاظت 5 گارڈز کرتے تھے، جو جودھا اکبر کے سیٹ پر تعینات تھے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایشوریا کے 400 کلو زیورات کی حفاظت پر 5 گارڈز مامور

ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نامور ڈیزائنر نیتا نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ ایشوریا رائے کے 400 کلو وزنی زیورات کی حفاظت کے لئے 5 سیکیورٹی گارڈ تعینات تھے۔ نیتا نے 2008 کی فلم جودھا اکبر کے سیٹ کے دلچسپ واقعات شیئر کیے ہیں۔

ہدایت کار اشوتوش گواریکر کی فلم میں مرکزی کردار ایشوریا رائے اور ریتھک روشن نے نبھایا تھا۔ نیتا نے بتایا کہ فلم کے ملبوسات غیر معمولی پیمانے پر تیار کیے گئے اور تقریباً 400 کلو زیورات بنے جن کی تیاری پر 600 سے زائد دن لگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایشوریا رائے کے کردار کے لئے بنائے گئے زیورات بے حد قیمتی تھے، جن کی حفاظت کے لئے سیٹ پر 5 سیکیورٹی گارڈ تعینات تھے جو ہر زیور کا مکمل ریکارڈ رکھتے تھے۔

نیتا نے یہ بھی کہا کہ عکس بندی کے دوران ایک موقع پر بالی کا چھوٹا سا موتی گرگیا، جس کے باعث ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی، لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ وہ ایک معمولی موتی تھا۔

ملبوسات کی نامور ڈیزائنر نیتا چار بار نیشنل ایوارڈ جیت چکی ہیں اور بھارتی سنیما کی نمایاں کاسٹیوم ڈیزائنر سمجھی جاتی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں