بسنت پر آسمان پی ٹی آئی کی پتنگوں سے بھر جائے گا۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے کہا کہ بسنت پر آسمان عمران خان کی پتنگوں سے بھر جائے گا، جبکہ عدالتوں میں غریب پولیس اہلکاروں کو جھوٹ بلوایا جا رہا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
علیمہ خان نے بسنت کے دن عمران خان کی پتنگ بازی کا دعویٰ کیا

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بسنت کے دن آسمان بانی پی ٹی آئی کی پتنگوں سے بھر جائے گا۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ عدالتوں میں غریب پولیس اہلکاروں کو زبردستی جھوٹ بلوایا جا رہا ہے اور موجودہ نظام میں عوام کی امید کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہوریوں کو عمران خان کا شکریہ ادا کرنا چاہیے، ان کے باعث لاہور میں بسنت منائی جا رہی ہے۔

عمران خان کی صحت کے حوالے سے علیمہ خان نے بتایا کہ ہم چاہتے ہیں ڈاکٹر عاصم یوسف ان کا میڈیکل چیک اپ کریں، مگر ہمیں ابھی تک میڈیکل رپورٹ نہیں ملی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک جانے کے لیے عدالت سے درخواست کی تھی مگر مسترد کر دی گئی۔ علیمہ خان نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کی بیٹی نے ان سے عمران خان کی آنکھ کے مسئلے کے بارے میں بات کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں