وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں امن جرگہ و ترقیاتی امور پر گفتگو ہوئی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات کی۔
وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، کے پی ہاؤس سے وزیراعظم کے دفتر پہنچے جہاں ان کی ملاقات وزیراعظم شہباز شریف سے ہوئی۔
اس ملاقات میں مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم، وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر امیر مقام اور رانا ثنااللہ بھی موجود تھے۔
اس اہم ملاقات میں وادی تیراہ، امن جرگہ، انسداد دہشتگردی اور این ایف سی معاملات پر گفتگو کی گئی۔















