ایپل 2026 میں مہنگے آئی فون ماڈلز کی ترجیح دے گا

ایپل 2026 میں مہنگے آئی فون ماڈلز کو ترجیح دے گا، عام ماڈل کی لانچ 2027 تک مؤخر۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایپل 2026 میں مہنگے آئی فون ماڈلز کی ترجیح دے گا

کیلیفورنیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایپل نے 2026 میں اپنی آئی فون لانچ حکمتِ عملی میں بڑی تبدیلی کی تیاری کر لی ہے، جہاں کمپنی مہنگے اور پریمیم ماڈلز کو ترجیح دے گی۔ اس کا مقصد ہائی اینڈ ماڈلز کی بڑھتی ہوئی طلب اور مینوفیکچرنگ دباؤ کو مدنظر رکھنا ہے۔

نکی ایشیا کی رپورٹ کے مطابق، ایپل 2026 میں تین مہنگے آئی فون ماڈلز کی پیداوار اور ترسیل کو ترجیح دے گا، جبکہ عام آئی فون 18 کی لانچ 2027 کی پہلی ششماہی میں متوقع ہے۔ ایپل کا ارادہ ہے کہ 2026 کی دوسری ششماہی میں اپنا پہلا فولڈ ایبل آئی فون متعارف کرائے، جو دو دیگر نان فولڈنگ پریمیم ماڈلز کے ساتھ ہوگا۔

یہ تبدیلی ایپل کی مارکیٹنگ ترجیحات میں ردوبدل کی عکاس ہے، جن میں میموری چِپس کی قیمتوں میں اضافہ اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شامل ہے۔ ایپل کی نئی حکمتِ عملی کا مقصد منافع اور آمدن میں اضافہ کرتے ہوئے مہنگے خام مال اور جدید مینوفیکچرنگ کے خطرات کو کم کرنا ہے۔

آئی فون 17 سیریز نے دنیا بھر میں فروخت کو سہارا دیا، اور ایپل کے مطابق دسمبر تک کی مالی سہ ماہی میں آئی فون ریونیو 85 ارب 27 کروڑ ڈالر رہا، جو تجزیہ کاروں کی توقعات سے کہیں زیادہ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں